Jinhe Me Dhondta Tha in Urdu - Allama Iqbal

Allama Iqbal Ghazal jinhen me dhondta tha zameenon me aasmanon me, wo nikly mere zulmat khana e dil ke makeenon me in urdu complete. Allama Iqbal poetry in urdu lyrics. Allama iqbal poetry famous among those who love to read moral poetry, real and Islamic base poetry shayari. 


Allama Iqbal Poetry in Urdu


Allama iqbal poetry in urdu jinhe me dhondta tha

جنہیں میں ڈھونڈتا تھا زمینوں میں آسمانوں میں

وہ نکلے میرے ظُمتِ خانہ دل کے مکینوں میں 


حقیقت اپنی آنکھوں پر نمیاں جب ہوئی اپنی 

مکاں نکلا ہمارے دل کے خانہ مکینوں میں 


اگر کچھ آشنا ہوتا مذاقِ جُبر سائی ہے 

تو سنگِ آستانِ کعبہ جا ملا خبینوں میں


کبھی اپنا بھی نظارہ کیا ہے تُو نے اے مجنوں

کہ لیلٰی کی طرح تو خود بھی ہے محمل نشینوں میں


مہینے وصل کے گھڑیوں کی صورت اُڑتے جاتے ہیں 

مگر گھڑیاں جدائی کی گزرتی ہیں مہینوں میں 


مجھے روکے تو اے ناخدا کیا غرق ہونے سے 

کہ جن کو ڈوبنا ہو وہ ڈوب جاتے ہیں سفینوں میں


چُھپایا حُسن کو اپنے کلیم اللہ سے جس نے 

وہی ناز آفریں ہے جلوہ پیرا نازنبینوں میں 


جلا سکتی ہے شمعِ کشتہ کو موجِ نفس اُن کی

الٰہی! کیا چُھپا ہوتا ہے اہلِ دل کے سینوں میں 


تمنا دردِ دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کی

نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں 


ترستی ہے نگاہِ نار ساجن کے نظارے کو 

وہ رونق انجمن کی ہے انھی خلوت گزینوں میں


کسی ایسے شرر سے پھونک اپنے خرمنِ دل کو 

کہ خورشید قیامت بھی ہو تیرے خوشہ چینوں میں


محبت کے لیے دل دھونڈ کوئی ٹُوٹنے والا

یہ وہ مے ہے جسے رکھتے ہیں نازآبگینوں میں 


سرپا حُسن بن جاتا ہے جس کے حُسن کا عاشق

بھلا اے دل حسیں ایسا بھی ہے کوئی حسینوں میں 


نُمایاں ہو کے دکھلا دے کبھی ان کو جمال اپنا

بہت مدت سے چرچے ہیں تیرے باریک بینوں میں 


خموش اے دل! بھری محفل میں چِلانا نہیں اچھا

ادب پہلہ قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں 


بُرا سمجھوں اُنہیں، مجھ سے تو ایسا ہو نہیں سکتا

کہ میں خود بھی تو ہوں اقبال نُکتہ چینوں میں 



علامہ اقبالؒ 


More poetry read.. 


Famous Poets Poetry

Post a Comment

0 Comments